Who is this man in viral video from Masjid e Nabawi




masjid nabawi video
مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں چلتے ہوئے جس بابا جی
 کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ پاکستانی ہیں عرب میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک ضعیف عمر بابا جی مسجد نبوی ﷺ کے احاطہ مبارکہ میں چل رہے ہوتے ہیں ان کی شناخت کو لے کر ساری دنیا میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ یہ بابا جی کون ہیں۔ ان کا تعلق کس ملک سے ہے یہ کیا کام کرتے ہیں  یا یہ کہاں سے آئے ہیں یہ اور بہت کچھ۔  دراصل عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی پاکستانی ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے اور وہ ایک جھونپڑی میں رہتے ہیں مسجد نبوی کے احاطے میں چلتے ہوئے ان کاوہ ویڈیو کلپ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ولی اللہ نامی یوٹیوبر نے ان کا انٹرویو کیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے وہ آج سے نہیں 9  سالوں سے لوگوں کی بکریاں چرا کر پیسے اکٹھے کر رہے تھے۔ پہلے کرونا وباء آ گئی جس کے باعث ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو گئی۔ اور انہوں نے پھر سے محنت کی دوبارہ پیسے اکٹھے کیے اور پاسپورٹ کی تجدید کرائی اور عمرہ کیا۔  بابا جی نے مزید بتایا کہ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ ان سے ملنا شروع ہو گئے، ان کے ساتھ تصاویر بنانا شروع ہو گئے، اور وہ اللہ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ ان کو بار بار اپنے گھر بلائے۔ بابا جی نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے ان کو ایک بار پھر ملاقات کیلئے بلایا گیا ہے اور وہ جلد ہی جائیں گے..


1 comment:

Powered by Blogger.