محمّد عامر کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر

محمّد عامر کے  چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر 


محمّد عامر کے  چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ باؤلرمحمّد عامر نے ریٹائر منٹ واپس لینے کو خارج  از امکان قرار دیتے ہوئے کہاہے اس وقت میری نظریں پاکستان سپر لیگ یعنی (پی ایس ایل )پر ہیں ،     (پی سی بی )میں کچھ اہم تبدیلیاں ہونے کے بعد ہی فاسٹ باؤ لر محمّد عامر سمیت سابق اور موجودہ  کرکٹر پر نیشنل ہائی پرفارمس ٹریننگ سنٹر کے دروازے کھل گے ہیں ،

سابقہ پی سی بی چیرمین رمیزراجہ کے دور میں صرف (پی سی بی )پول میں شامل کرکٹر ز کو ہی نیشنل ہائی پرفارمس  ٹریننگ سنٹر 

 میں ٹریننگ  کرنے کی اجازت تھی تا ہم اب ایسا کوئی اشو نہیں ہے ،

خبر یہ ہے کے محمّد عامر آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنے مداحوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتےہوئے نظرآئیں گے  جبکہ خبر یہ بھی ہے کے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی  سے کرکٹرز کی ملاقات بھی متوقع ہے مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمّد عامر کو نیشنل ہائی پرفرمس  سنٹر   مدعوکرنا بھی اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے یاد رہےکے محمّد عامر کے دنیا بھر  میں چاہنے والے ہیں جو اس کی ریٹائرمنٹ کی خبر پر دل برداشتہ ہوئے تھے  تاہم اب ان  سب کے لئے اچھی خبر یہ ہے کے اب محمّد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکان روشن ہیں ،

محمّد عامر پاکستان کے مایا ناز فاسٹ باؤلرہے  جیسے کے ہم نے سربراہان کی نااہلیوں کی وجہ سے بہت  سے نام کھوے ہیں نہ صرف کرکٹ بلکےہر شعبے میں ہم نے اپنا نقصان خود کیا ہے

     

 

No comments

Powered by Blogger.