story urdu/ urdu article

کہتے ہیں  جب کوئی حالت حمل میں ہو تو       وہ بہت تکلیف  میں ہوتا ہے اور جب  کوئی تکلیف میں ہوتا  ہے اس وقت اللہ کے  سامنے کو    اپنی  فریاد  کرتا ہے اور جب کوئی تکلیف  الله  کو یاد کرتا ہے تو الله اس  کو کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتاچاہے وہ انسان ہو یا جانور یا پھر کوئی اور مخلوق کیونکہ وہ تو سب کا  خالک اور مالک ہے اسی سے منسلک ایک بے زبان کی داستان  

 ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی، تو اس نے دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی راہ اختیار کی۔

 پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئی، گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک شکاری نشانہ بنا رہا تھا،  دوسری طرف شیر تھا۔

 ہرن کو  الجھن ہوئی کہ اس پھیلتی ہوئی آگ میں جل کر مرنا ہو گا  یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہو گی،  یا شکاری مار دے گا ، یا پھر شیر اپنے بھوک مٹانے کیلئے نوالہ بنا دے گا۔ ہر سمت خطرہ ہے فرار کی کوئی راہ نہیں، اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھا

 وہ کرنے کا فیصلہ کیا، یعنی پیدائش پر توجہ مذکور کی پھر اہسا ہوا کہ شکاری نے نشانہ لگایا تو اسمان پر بجلی چمکی، اُس کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا، زور دار مینہ برسا جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئی۔ ہرن کو اس کے خالق نے بچا لیا۔


زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اس وقت وہ کام کریں، جو آپ کر سکتے ہیں، باقی چیزیں اس ذات کیلئے چھوڑ دیں۔ جس نے نظامِ عالم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ وہی آپ کی حفاظت کرے گا ان شاء اللّه۔


اللّه پاک ہماری ہر قسم کی مشکل، پریشانی کو آسان کرے، ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہر حال میں ہماری مدد کرے ہمیشہ اور جب کوئی راستہ نہیں نظر آ رہا ہو ہمیں اس وقت بھی....!!  آمین

1 comment:

Powered by Blogger.